0
Wednesday 5 Dec 2018 20:30

سندھ حکومت کا 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے این ٹی ایس امتحانات پاس کرکے بھرتی ہونے والے 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکریٹری سمیت صوبے کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے این ٹی ایس امتحانات پاس کرنے والے 12 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کیا، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن محکمہ تعلیم سندھ جمعے کے روز جاری کرے گا۔ این ٹی ایس پاس اساتذہ میں جے ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے 14682 این ٹی ایس اساتذہ کا ریکارڈ موصول ہوا، جن میں سے 11 ہزار 780 اساتذہ کے ریکارڈ کی تصدیق ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 765065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش