QR CodeQR Code

جرمنی کے تعاون سے قبائلی نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام

6 Dec 2018 08:52

جرمن سفارتکاروں کو تربیتی مرکز میں فاٹا کے نوجوانوں کو دی جانے والی سہولیات اور تربیت کے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی علاقوں کے 100 نوجوانوں کو جرمن کی حکومت کی مالی امداد سے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام اس تربیتی پروگرام میں فی الوقت موٹرکار، موٹر سائیکل مرمت، پلمبنگ، کوکنگ اور کمیونٹی لیڈر شپ کی تربیت دی جارہی ہے۔ آئندہ سیشن میں مزید شعبوں کو بھی تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ جرمن سفارتخانے کے ایشیا ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ ہیمر شیمٹ نے حیات آباد میں فنی تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیرتربیت طلبا سے ملاقات کی اور فاٹا کے نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمن سفارتکاروں کو تربیتی مرکز میں فاٹا کے نوجوانوں کو دی جانے والی سہولیات اور تربیت کے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 765119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765119/جرمنی-کے-تعاون-سے-قبائلی-نوجوانوں-کیلئے-تربیتی-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org