QR CodeQR Code

سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال، ملیحہ لودھی

6 Dec 2018 11:55

متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی خصوصی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔ ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سی پیک ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پزیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کا خاتمہ کیے بغیر پائیدار اور دیر پا ترقی کا حصول ممکن نہیں۔ پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 765160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765160/سی-پیک-ترقی-پذیر-ممالک-کے-درمیان-شراکت-داری-کی-روشن-مثال-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org