QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم ناقابل برداشت ہیں، پی ڈی پی

6 Dec 2018 15:58

پی ڈی پی کے ترجمان اعلٰی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے حکومت میں رہ کر بھی یہ بات کہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا راستہ اختیار کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان اعلٰی نے کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم کرنے کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پی ڈی پی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت میں ہی مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان اعلٰی رفیع احمد میر نے کہا کہ ریاست میں غیر ریاستی باشندوں کو نوکریاں فراہم کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس
وقت کشمیر میں کوئی حکومت نہیں بلکہ گورنر راج ہے لہذا عوامی حکومت تک کسی بھی قانون میں ترامیم نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ پی ڈی پی کے ترجمان اعلٰی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے حکومت میں رہ کر بھی یہ بات کہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا راستہ اختیار کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے تاکہ کشمیر میں امن و امان قائم ہو سکے اور کشمیر کے لوگ خوشحالی سے زندگی گزار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 765183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765183/مقبوضہ-کشمیر-کو-حاصل-خصوصی-اختیارات-میں-ترامیم-ناقابل-برداشت-ہیں-پی-ڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org