0
Thursday 6 Dec 2018 21:39

شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزکشن ثابت ہوئی ہے، نیب کا انکشاف

شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزکشن ثابت ہوئی ہے، نیب کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی غیرقانونی ٹرانزکش کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب نے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرنیوالے 3 اہم شخصیات کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کی گئی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اب تک اپنے بیٹوں کو دیئے گئے تحائف کی مد میں 17 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے ذرائع بھی نہیں بتا سکے، شہباز شریف کے اکاونٹ میں 2011 سے 2017 کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد منتقل ہوئے لیکن وہ اس آمدن کے ذرائع نہیں بتا سکے۔ نیب کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور کرایہ رمضان شوگر ملز کے توسط سے مری میں ایک جائیداد لیز کے طور پر حاصل کی۔ تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے اکاونٹ میں مسرور انور نامی شخص کے ذریعے 2014 سے 2017 کے درمیان 5 کروڑ 50 لاکھ روپے منتقل ہوئے، شہباز شریف اس 5 کرور 50 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی نیب کو جواب نہیں دے سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 کروڑ کی اس ٹرانزیکشن میں سے 3 کروڑ 90 لاکھ 2013 سے 2015 کے درمیان شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے جس وقت آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کے ٹھیکے کا پروسسز چل رہا تھا، رپورٹ کے مطابق مسرور انور اور مزمل رضا شریف خاندان کے ملازم ہیں جوکہ اس دوران متعدد بار شریف فیملی کے اکاونٹ میں رقم منتقل کرتے رہے، مسرور انور اور مزمل رضا نے 2010 سے 2017 کے دوران ملک مقصود احمد کے اکاونٹ میں 3 ارب 40 کروڑ روپے منتقل کئے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے دورانِ تفتیش مسرور انور اور ملک مقصود احمد کے حوالے سے دونوں کو پہنچاننے سے انکار کر دیا، ملک مقصود احمد کے بنیک ریکارڈ کے مطابق اس کا دفتری پتہ اور ٹیلی فون نمبر بالکل وہی ہے جو شہباز شریف کا دفتری پتہ اور ٹیلی فون کا ہے. نیب ذرائع نے بتایا کہ ملک مقصود احمد، مسرور انور اور فضل داد عباسی کو ان مشکوک ٹرانزیکشنز کی پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 765233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش