0
Friday 3 Jun 2011 02:44

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز پر حملہ،پاکستان کا افغانستان سے احتجاج، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، رحمان ملک

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز پر حملہ،پاکستان کا افغانستان سے احتجاج، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، رحمان ملک
اسلام آباد:صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے حملے کے خلاف پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر سے رابطہ کیا اور افغانستان سے آنے والے شرپسندوں کے دِیر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان فوج، نیٹو، ایساف فورسز شرپسندوں کے خلاف کاروائی کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے گاؤں اور اسکول تباہ کر ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس ضمن میں نیٹو اور امریکا سے بھی احتجاج کرے گا۔
پاکستان نے افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں کے دیر میں حملے پر افغان سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے افغان سفیر عمر داؤد زئی سے کہا ہے کہ افغان، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں جنگجوؤں اور ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کو بھی تحفظات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے آنے والے حملہ آورں نے دیر کے دیہات میں حملہ کیا اور سکول نذرآتش کر دیئے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغان سفیر کو تین سو سے چار سو شدت پسندوں کی جانب سے دیر میں حملہ کر کے دیہات اور اسکول نذر آتش کرنے پر بھرپور احتجاج کیا ہے اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان امریکی نیٹو اور ایساف کی افواج افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والی تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔
ادھر دیر میں افغان شدت پسندوں کے حملوں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے انٹیلی جنس کی مدد لی جائے گی اور دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر شدت پسندوں کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دو سو سے زیادہ طالبان نے دیر میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ستائس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نیٹو سے اپیل ہے کہ اس قسم کی کاروائیاں روکے۔ انہوں نے بتایا کہ مہران بیس پر حملے کی اعلٰی سطح پر تحقیقات جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قتل ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انکی کراچی میں کسی سے دشمنی تھی اور وہ حال ہی میں کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوئے،جبکہ ایک بار انھیں طالبان نے بھی اغواء کیا۔
خبر کا کوڈ : 76524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش