0
Thursday 6 Dec 2018 18:00

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، وزیراعظم کو ملاقات میں بتایا کہ ان حالات میں کام نہیں کر سکتا، اخلاقی برتری کے لئے استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم نے بات مان کر استعفیٰ قبول کرلیا ہے جبکہ اب کسی قلمدان کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم چند افراد سے چل رہا تھا، اعظم خان سواتی کے گارڈز اور ان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔

وفاقی وزیر کا خیمہ بستی میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ چند روز قبل فون اٹینڈ نہ کرنے پر اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے رویے کے خلاف شکایت کی اور نتیجتاً آئی جی اسلام آباد کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی حکم پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ روکتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 765245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش