QR CodeQR Code

ڈیم فنڈز میں 8 ارب اکتالیس کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

6 Dec 2018 19:39

چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کیلیے عطیات جمع کروا رہا ہے، ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، اب تک ڈیم فنڈز میں 8 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے طور پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے عطیات جمع کروا رہا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیم فنڈز میں 8 ارب 41 کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 682 روپے جمع ہوئے ہیں۔

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کئے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستانیوں نے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ اور موبائل میسج کے ذریعے بھی ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروائے، جبکہ مختلف بینکوں میں کھولے جانے والے ڈیمز فنڈ میں رقم جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 765250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765250/ڈیم-فنڈز-میں-8-ارب-اکتالیس-کروڑ-روپے-سے-زائد-رقم-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org