0
Thursday 6 Dec 2018 22:05

کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔ واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی، داخلی و سرحدی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 765280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش