0
Thursday 6 Dec 2018 22:10

سپریم کورٹ کا تھر کول منصوبہ کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا تھر کول منصوبہ کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے ملازمین کو تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورم سے  رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تھرکول منصوبہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، تو سائنس دان ڈاکٹر ثمرمند مبارک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے پر 4 ارب 69 کروڑ روپے ضائع ہو گئے اور پیسہ ضائع ہونے کا ذمہ دار میرے سامنے ہے، جو ذمہ داران ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے جائزہ لے کر فنڈز جاری کیے جب فنڈز میسر ہوئے تو پلانٹ نہیں چل سکا، ہمیں صرف اتنا کہا گیا کہ بجلی پیدا کرکے دکھاؤ، فنڈ بند ہونے کے بعد کوئلے سے گیس کیسے بناتے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی پلانٹس کا کیا کریں؟ وفاقی اور سندھ حکومت جائزہ لے کر بتائیں کہ کیا منصوبہ چل سکتا ہے؟ اور 6 ہفتے میں سائنٹیفک اسٹڈی کر کے فیصلہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے تھر کول منصوبہ ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے ملازمین کو تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 765281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش