0
Friday 7 Dec 2018 13:19

افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کےجواب میں وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کے عمل میں مدد دینے کی بات کی ہے۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے قطر میں طالبان سے بات چیت خوش آئند پیش رفت ہے، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 765348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش