QR CodeQR Code

معاشی آزادی کیلئے ڈالر کے بغیر ادائیگی کا مشترکہ نظام ضروری، پیوٹن

7 Dec 2018 13:39

یورو ایشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ پیمنٹ سسٹم انفرا اسٹرکچر ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ آزاد معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ادائیگی کا ایک ایسا مشترکہ نظام لایا جائے جو ڈالر سے پاک ہو۔ یورو ایشین اکنامک یونین (ای ای یو) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ پیمنٹ سسٹم انفرا اسٹرکچر ضروری ہے۔ اپنے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں جدید ترین فنانشل ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جائے، اس نظام کے آنے سے ای ای یو ممالک کی قومی ادائیگیوں کا نظام مستحکم اور مضبوط ہو گا، ساتھ ہی یہ ممالک ڈالر اور دیگر کرنسیوں پر اپنا انحصار کم کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 765352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765352/معاشی-ا-زادی-کیلئے-ڈالر-کے-بغیر-ادائیگی-کا-مشترکہ-نظام-ضروری-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org