QR CodeQR Code

مغربی تہذیبی یلغار کے نشانے پر نوجوان ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

7 Dec 2018 14:11

پوٹھی بالا میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی کشمیر کے امیر کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں اسلامی ماحول اور کلچر کو عام کریں، روزانہ 30منٹ قرآن کا مطالعہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قرآن ہمارے لئے مکمل دستور حیات ہے، امت نے قرآن کو چھوڑا جس کی وجہ سے ذلت و رسوائی میں پھنسی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد الکوثر پوٹھی بالا میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار کے نشانے پر نوجوان ہیں، ان کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں، اپنے گھر میں اسلامی ماحول اور کلچر کو عام کریں، روزانہ 30منٹ قرآن کا مطالعہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 765359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765359/مغربی-تہذیبی-یلغار-کے-نشانے-پر-نوجوان-ہیں-ڈاکٹر-خالد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org