QR CodeQR Code

ملالہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ایوارڈ دینے کا اعلان

7 Dec 2018 14:28

ہارورڈ کینیڈی اسکول اینڈ سینٹر فار پبلک لیڈرشپ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گرگین نے بتایا کہ ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جو بہت سارے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور حوصلہ مند و باہمت قیادت پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ہارورڈ کینیڈی اسکول کے سینٹرآف پبلک لیڈرشپ کے اعلامیہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو امریکی ریاست میسا چوسیٹس کے شہر کیمبرج میں2018 ء گلیتھ سمتھ ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ اس ایوارڈ کیساتھ انہیں دنیا بھر میں بچوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے مقصد کیلئے1لاکھ25ہزار ڈالر کا انعام بھی دیاجائیگا۔ ہارورڈ کینیڈی اسکول اینڈ سینٹر فار پبلک لیڈرشپ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گرگین نے بتایا کہ ملالہ نے ہمت، حوصلہ اورعزم کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جو بہت سارے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 765363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765363/ملالہ-کو-ہارورڈ-یونیورسٹی-کا-ایوارڈ-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org