QR CodeQR Code

روپے کی بے قدری، ڈالر ایک بار پھر 140 روپے کا ہوگیا

7 Dec 2018 15:15

کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار 140 روپے کا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدرایک بارپھر140 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پیٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 765369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765369/روپے-کی-بے-قدری-ڈالر-ایک-بار-پھر-140-کا-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org