0
Friday 7 Dec 2018 16:57

عمران خان کا افغانستان کے حوالے سے پاکستانی کردار کا ذکر اعتراف جرم ہے، اسفندیار ولی

عمران خان کا افغانستان کے حوالے سے پاکستانی کردار کا ذکر اعتراف جرم ہے، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کے بارے ذکر اعتراف جرم ہے، 40 سال قبل جن باتوں اور پیشنگوئیوں پر ہمارے اکابرین اور ہمیں غدار قرار دیا گیا تھا آج کپتان اُن باتوں کا ذکر برملا کر رہا ہے۔ امریکی اخبار کو عمران خان کے دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آج وہی باتیں اخباروں اور ٹی وی چینلز کی زینت بن رہی ہیں جن پر ہمارے آباؤ اجداد کو مختلف جماعتوں کی جانب سے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اس بات کا کھلم کھلا اعتراف ہے کہ پاکستان امریکہ کی خوشنودی کیلئے افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ بنا رہا، جس کے نتیجے میں پختون امریکی جنگ کا ایندھن بنے۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ آج امریکہ، عمران خان اور افغان جنگ میں سرمایہ کاری کرنے والی تمام قوتیں عوامی نیشنل پارٹی کے تاریخی مؤقف کی تائید کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 765377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش