0
Friday 7 Dec 2018 18:35

علمائے حق کی قربانیوں کے نتیجے میں ہی آج ہم اس پاک دھرتی میں جی رہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

علمائے حق کی قربانیوں کے نتیجے میں ہی آج ہم اس پاک دھرتی میں جی رہے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیراہتمام آستانہ عالیہ بدریہ حقانی سٹریٹ میں سالانہ میلاد مصطفی (ص)و ختم نبوت کانفرنس جمعیت علماء پاکستان(نورانی )پنجاب کے چیف آرگنائز علامہ شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی میں منعقد ہوئی، میلاد مصطفی (ص) و ختم نبوت کانفرنس  سے جے یو پی ( نورانی )کے سربراہ وملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ابو الخیر زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے حق کی قربانیوں کے نتیجے میں ہی آج ہم اس پاک دھرتی میں جی رہے ہیں، ہم پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام کرتے رہے گے، انہوں نے کہا کہ قادیانیوں اور توہین رسالت کے مرتکب مجرموں کے حوالے سے حکومت کا کردار محل نظر ہے، حکومت قادیانیوں کو ان کی آئین میں طے شدہ وصیت کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے روز اول سے مخالف ہیں، ظفراللہ قادیانی نے بائونڈری کمیشن میں شامل ہوکر پاکستان کے نقشے کو خراب کیا اور بہت سے اہم علاقوں کو پاکستان میں شامل نہیں ہونے دیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان سے جدا کرانے میں سرظفراللہ قادیانی کا ہاتھ ہے، اور یہ ایسی گہری سازش کی گئی کہ ستر برس گزر جانے کے باوجود بھی ہم اس مسئلے کا کوئی حل تلاش کرنے میں کامیاب  نہیں ہوسکے، جمیعت علمائے پاکستان پنجاب کے چیف آرگنائزر علامہ محمد شفیق اللہ صدیق البدری نے کہا کہ وطن کی محبت عین ایمان ہے، وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے ملک و قوم کا فخر ہوتے ہیں، تحفظ ختم نبوت اور دفاع وطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جمیعت علماء پاکستان نورانی ملک و ملت پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا  کہ عقیدت ختم نبوت (ص)کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، ہر مسلمان کو جذبہ صدیقی پر عمل کرتے ہوئے ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدو جہد کرنی چاہئے۔ میلاد مصطفیٰ وختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو فوری ہٹائے، کیوںکہ یہ گروہ اسلام و پاکستان کا دشمن ہے، کانفرنس کے اختتام میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور قاری ناصر خان نقشبندی نے جمیعت علماء پاکستان نورانی گروپ کے صوبائی چیف آرگنائزر علامہ شفیق اللہ صدیقی البدری کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی او دستار بندی کی۔

 
خبر کا کوڈ : 765394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش