QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں یوم امن کے حوالے سے تقریب

7 Dec 2018 18:59

مقررین نے امن کی اہمیت اور علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مختلف مکتبہ فکر کے کردار کو سراہا۔ امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر میران شاہ ادبی فورم اور ضلعی انتظامیہ کو سونیئر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے مقامی لوگوں کیلئے سماجی و ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم امن منانے کے سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سرکاری اہلکاروں، مقامی عمائدین، شعراء، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے امن کی اہمیت اور علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مختلف مکتبہ فکر کے کردار کو سراہا۔ امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر میران شاہ ادبی فورم اور ضلعی انتظامیہ کو سونیئر دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 765396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765396/شمالی-وزیرستان-میں-یوم-امن-کے-حوالے-سے-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org