QR CodeQR Code

کوئٹہ پی بی 47 ضمنی انتخاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کامیاب

7 Dec 2018 19:59

میڈیا کو موصول فارم 47 کے مطابق انتخابی حلقے میں کل 60 پولنگ اسٹیشن تھے، جس میں انتخابی ووٹروں کی کل تعداد 56 ہزار 472 تھی۔ غیر حتمی نتائج کے مجموعی گوشواروں کے مطابق پی بی 47 میں ڈالے گئے، ووٹوں کی کل تعداد 17 ہزار 422 رہی، جس میں سے 8 ہزار 698 مردوں اور 8 ہزار 724 خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 (کیچ) کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے عبد الرشید 7 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جیمل احمد دشتی 5 ہزار 758 اور نیشنل پارٹی کے فدا حسین 3 ہزار 55 ووٹ حاصل کر سکے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی بی 47 (کیچ) سے بی اے پی کے عبدالرؤف رند کامیاب ہوئے تھے، تاہم دہری شہریت ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی کامیابی کالعدم قرار دے دی تھی۔ میڈیا کو موصول فارم 47 کے مطابق انتخابی حلقے میں کل 60 پولنگ اسٹیشن تھے، جس میں انتخابی ووٹروں کی کل تعداد 56 ہزار 472 تھی۔ غیر حتمی نتائج کے مجموعی گوشواروں کے مطابق پی بی 47 میں ڈالے گئے، ووٹوں کی کل تعداد 17 ہزار 422 رہی، جس میں سے 8 ہزار 698 مردوں اور 8 ہزار 724 خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ڈالے گئے درست ووٹوں کی کُل تعداد 17 ہزار 21 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق گنتی سے خارج کئے گئے ووٹوں کی کل تعداد 401 جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 30.85 فیصد رہی۔ سیاسی جماعتوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) نے سب کم 42 ووٹ حاصل کئے۔ پی بی 47 کے انتخابی حلقے میں مجموعی طورپر 8 آزاد امیدوار انتخابی میدان میں اترے۔ آزاد امیدواروں میں برکت علی نے سب سے زیادہ یعنی 925 ووٹ جبکہ وارث علی نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا تھا جس کے باعث تمام انتخابی حلقوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ کسی بھی انتخابی اسٹیشن پر ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
 


خبر کا کوڈ: 765401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765401/کوئٹہ-پی-بی-47-ضمنی-انتخاب-بلوچستان-عوامی-پارٹی-کے-امیدوار-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org