QR CodeQR Code

بونیر میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

7 Dec 2018 20:32

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا خاتون اغواء کیس پر جمشید نامی ایک شخص کے ساتھ 2011ء سے تنازعہ چل رہا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں سے 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں دیرینہ تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نوے کلے بانڈہ میں پیش آیا جہاں مخالفین نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اعجاز، کن فروش، خالق شاہ اور طارق موقع نامی افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی کو تشویشناک حالت میں بغرضِ علاج پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں طارق مردان کے علاقے رستم کا رہائشی تھا جبکہ باقی تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین کا خاتون اغواء کیس پر جمشید نامی ایک شخص کے ساتھ 2011ء سے تنازعہ چل رہا تھا جو ایک ماہ قبل کن فروش کی جانب سے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوا تھا۔ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں عالم خان، رحیم شاہ اور حسن نامی افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 765414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765414/بونیر-میں-مخالفین-کی-فائرنگ-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org