0
Friday 7 Dec 2018 23:50

پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین غیر قانونی طور پر ٹکٹیں فروخت کرتے پکڑے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، پی آئی اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین غیر قانونی طور پر ٹکٹیں فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں، ملازمین اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹکٹوں کو آدھی قیمت پر فروخت کرتے رہے، بوگس ٹکٹوں کی فروخت سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق بوگس اتھارٹی پر ٹکٹیں فروخت کرنے کا کاروبار عرصہ دراز سے جاری تھا، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے اور ایم آئی ایس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹکٹنگ سپروائزرز کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والے ملازمین میں وقاص الیاس، فرحان اصغر، علیم اشرف اور عدنان نذیر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 765445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش