QR CodeQR Code

موبائل فون ود ہولڈنگ ٹیکس کے سالانہ 36 ارب روپے سے عدالت ڈیم بنانے میں مدد کر رہی ہے، جسٹس ثاقب نثار

8 Dec 2018 08:39

سیکریٹری آبی وسائل سے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے پانی کی کی کمی سے متعلق آگاہی کے لیے بہت بڑا کام کیا، ورنہ معاملہ برسوں بند پڑا رہتا، میرے جانے کے بعد معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ میرے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔ پانی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے سالانہ 36 ارب روپے اور منرل واٹر کمپنیوں پر فی لیٹر ایک روپیہ ٹیکس لگائیں تو سالانہ 7 ارب روپے ملیں گے، عدالت اس طرح ڈیم بنانے میں حکومت کی مددکر رہی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ عدالت نے پانی کی کی کمی سے متعلق آگاہی کے لیے بہت بڑا کام کیا، ورنہ معاملہ برسوں بند پڑا رہتا۔ چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ میرے جانے کے بعد معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔


خبر کا کوڈ: 765454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765454/موبائل-فون-ود-ہولڈنگ-ٹیکس-کے-سالانہ-36-ارب-روپے-سے-عدالت-ڈیم-بنانے-میں-مدد-کر-رہی-ہے-جسٹس-ثاقب-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org