0
Saturday 8 Dec 2018 10:02

سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفیکیشن کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد کی جانب سے ہائیکورٹ  میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے رضا مندی ظاہر کی، لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔ درخواستگزار نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر کے سابقہ جے آئی ٹی کو دئیے گئے بیانات اور کارروائی کا ریکارڈ بھی مدعی کو فراہم نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان سمیت دیگر دستاویزات کی فراہمی کا حکم دے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی فوری طور پر بنا کر نوٹیفیکیشن عدالت کے روبرو پیش کیا جائے.
 
خبر کا کوڈ : 765463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش