QR CodeQR Code

18ویں ترمیم میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، فواد چوہدری

8 Dec 2018 11:13

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 100 دن میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، پی ٹی آئی حکومت کا معاشی چارٹ بڑا واضح ہے، پاکستان کے اقتصادی مسائل حل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پنجاب میں بند ہونے والی ٹیکسٹائل ملز دوبارہ فعال ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر 18 ویں ترمیم میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، جس کے لیے سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 100 دن میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، پی ٹی آئی حکومت کا معاشی چارٹ بڑا واضح ہے، پاکستان کے اقتصادی مسائل حل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پنجاب میں بند ہونے والی ٹیکسٹائل ملز دوبارہ فعال ہوں گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پہلی بار ہم نے متشدد گروہوں پر ہاتھ ڈالا، خطے میں امن ہوگا تو غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، پاکستان میں امن ہونے کے بعد اب امریکی اور برطانوی کمپنیاں، یواے ای اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، پاکستانیوں کو نوکری کے لیے دوسرے ممالک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں 100 ترامیم کی گئیں، ترمیم میں کئی چیزیں اچھی اور کئی بری بھی ہیں، ضرورت پڑنے پر 18 ویں ترمیم میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے تاہم جب تک پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت تک آئینی ترامیم نہیں ہو سکتیں۔


خبر کا کوڈ: 765476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765476/18ویں-ترمیم-میں-تبدیلی-لائی-جاسکتی-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org