QR CodeQR Code

این ٹی ایس پر بھرتی ہونیوالے 17 ہزار ٹیچرز کی تعیناتی کا جلد آرڈر کیا جائیگا، ضیاءاللہ بنگش

8 Dec 2018 12:00

کے پی حکومت کے مشیر تعلیم نے کہا کہ انضمام کے بعد سات قبائلی اضلاع میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی 2500 نئی بھرتیاں عمل میں لا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے 17 ہزار ٹیچرز کی تعیناتی کا جلد ہی آرڈر کیا جائیگا اور مزید 5 ہزار پوسٹوں پر بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر خافظ ابراہیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم آفریدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد سات قبائلی اضلاع میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی 2500 نئی بھرتیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کیلئے ایک یونیفارم پالیسی مرتب کر رہی ہے اور اسی طرح ASDEO ،SDEO ،DDEO کی تعیناتی کیلئے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی سروس اسٹرکچر وضع کرنے پر بھی کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 765502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765502/این-ٹی-ایس-پر-بھرتی-ہونیوالے-17-ہزار-ٹیچرز-کی-تعیناتی-کا-جلد-آرڈر-کیا-جائیگا-ضیاءاللہ-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org