0
Saturday 8 Dec 2018 12:00

این ٹی ایس پر بھرتی ہونیوالے 17 ہزار ٹیچرز کی تعیناتی کا جلد آرڈر کیا جائیگا، ضیاءاللہ بنگش

این ٹی ایس پر بھرتی ہونیوالے 17 ہزار ٹیچرز کی تعیناتی کا جلد آرڈر کیا جائیگا، ضیاءاللہ بنگش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے 17 ہزار ٹیچرز کی تعیناتی کا جلد ہی آرڈر کیا جائیگا اور مزید 5 ہزار پوسٹوں پر بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر خافظ ابراہیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم آفریدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد سات قبائلی اضلاع میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی 2500 نئی بھرتیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کیلئے ایک یونیفارم پالیسی مرتب کر رہی ہے اور اسی طرح ASDEO ،SDEO ،DDEO کی تعیناتی کیلئے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی سروس اسٹرکچر وضع کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 765502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش