0
Saturday 8 Dec 2018 18:59

پشاور میں کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش و 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور میں کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش و 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سمگلر کار سمیت دھر لیا گیا، ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 6 منشیات فروش اور 25 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 26 کلو چرس، 2 کلو افیون، 4 کلاشنکوفیں، 17 پستول، 4 رائفلیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے۔ 23 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم نیاز سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا۔ خزانہ پولیس نے زین اللہ کے قبضہ سے 4 کلو چرس، فقیر آباد پولیس نےعبدالواحد کے قبضہ سے 2 کلوچرس، حیات آباد پولیس نے شہزاد سے 2 کلو افیون، پشتخرہ پولیس نے امداد سے ایک کلو، سربند پولیس نے واجد سے ایک کلو چرس جبکہ غربی پولیس نے کفیل مسیح سے 10 بوتل شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 765579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش