QR CodeQR Code

ضمنی انتخاب یوسی 11 کراچی، علماء کرام کا ایم ڈبلیو ایم امیدوار عارف زیدی کی حمایت کا اعلان

8 Dec 2018 21:35

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی سے ملاقات کے دوران علماء کرام نے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں موجود عوام کو نوجوان قیادت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اب تک حلقہ میں حکمران جماعتوں نے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخاب 2018ء کی رابطہ مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 11 جعفرطیار، سید عارف رضا زیدی نے وفد کے ہمراہ چیئرمین شوریٰ عالی اور ہیت آئمہ مساجد و علما امامیہ کے سربراہ بزرگ شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی احمر زیدی، مولا گلزار شاہدی، ممتاز مہدی، ناظم حسین، شعیب رضوی، معراج زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں موجود عوام کو نوجوان قیادت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اب تک حلقہ میں حکمران جماعتوں نے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا۔

علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ ماہ محرم الحرام و ربیع الاول میں علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا،ہم امید کرتے ہیں علاقہ کی عوام ایم ڈبلیو ایم کی نوجوان قیادت پر اعتماد کریں گے اور انشاء اللہ یہ کامیاب ہوکر مسائل کے حل کیلئے اور موثر کردار ادا کریں گے۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے خطیب و پیش نماز مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاقائی صورت حال سمیت ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار سید عارف رضا زیدی کی ضمنی بلدیاتی انتخاب میں وائس چیئرمین یوسی 11 کی نشست پر حمایت کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 765619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765619/ضمنی-انتخاب-یوسی-11-کراچی-علماء-کرام-کا-ایم-ڈبلیو-امیدوار-عارف-زیدی-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org