0
Saturday 8 Dec 2018 21:45

لوئر دیر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

لوئر دیر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپ مالکان کو کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں کم سن موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول پمپ پر جانے والوں کو بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ضلع کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 765622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش