0
Sunday 9 Dec 2018 02:10

امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں، مفتاح اسماعیل

امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکا کو زبردست جواب دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران نون لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر عمران خان نے امریکا کو بہت اچھا جواب دیا ہے، امریکا کا پرانا اصول ہے ڈومور، ہم اور کتنا مور کریں، افغان مسئلہ سلجھانے کیلئے پاکستان امریکا کو ساتھ کام کرنا پڑے گا، امریکا سمجھ رہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر مسئلہ حل ہوگا تو یہ ممکن نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ردعمل آ چکا ہے، حکومت کو خود نہیں پتا کہ کیا کرنا ہے؟ ڈالر کی قدر کبھی بڑھ رہی ہے، کبھی گھٹ رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں اچھی پولٹری انڈسٹری ہے، غریبوں کو مرغی دینے کا پائلٹ پروجیکٹ شہباز شریف نے شروع کیا تھا، حکومت کو غربت کے خاتمے کیلئے بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے، تعلیم زیادہ ضروری ہے اگر انہیں انڈے بانٹنے ہیں تو انڈے بانٹیں۔
خبر کا کوڈ : 765656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش