0
Sunday 9 Dec 2018 11:41

مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق پامالیوں کا بدترین اکھاڑہ بن چکا ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق پامالیوں کا بدترین اکھاڑہ بن چکا ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے حقوق انسانی کے عالمی دن کے موقعہ پر بشری حقوق کے عالمی اداروں اور مہذب اقوام سے یہاں بھارتی فورسز اور حکمرانوں کی عوام کُش اور بے رحم پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری حقوق انسانی کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 10 دسمبر جو پوری دنیا میں حقوق بشر کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیر میں احتجاجی ہڑتال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عوام کے جملہ سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لئے گئے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا فوجی جماؤ والا خطہ ہونے کے ساتھ ساتھ حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں کے ذریعہ یہاں کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ قتل و غارت، مار دھاڑ، گرفتاریاں، بندشیں، قدغنیں، ہراسانیاں یہاں روز کا معمول ہیں۔

مزاحمتی قائدین نے کہا کہ جموں و کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی بات تو کی جاتی ہے مگر انسانوں کے حقوق، مسلمہ انسانی اور جمہوری قدروں کی بیخ کنی کی جارہی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دن پر جب پوری دنیا انسانی حقوق کے تحفظ کا دن منا رہی ہے اور انسانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے پروگرام، سیمینار اور سمپوزیموں کا انعقاد کرکے انسانی حقوق کی حفاظت کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 765667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش