0
Sunday 9 Dec 2018 09:27

کراچی کریکر دھماکہ، گورنر اور چیف سیکرٹری نے آئی جی اور کشمنر سے رپورٹ طلب کرلی

کراچی کریکر دھماکہ، گورنر اور چیف سیکرٹری نے آئی جی اور کشمنر سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ نے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی محفل میلاد میں کریکر دھماکے پر آئی جی سندھ اور کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ نے گلستان جوہر میں  ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی محفل میلاد میں ہونے والے کریکر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 765669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش