0
Sunday 9 Dec 2018 10:42

بھارت عمران خان کو اپنے ارداوں کی تکمیل کیلئے وقت اور موقع دے، سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف

بھارت عمران خان کو اپنے ارداوں کی تکمیل کیلئے وقت اور موقع دے، سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں۔ بھارتی نیوز سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیاء میں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 765682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش