0
Sunday 9 Dec 2018 11:01

ایف آئی اے کو روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت

ایف آئی اے کو روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی کمیٹی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی کی تحقیقات کرے اور اس کی رپورٹ 22 دسمبر تک پیش کی جائے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں حالیہ ریکارڈ کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمٰن ملک نے ایف آئی اے کو خط تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ اس معاملے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے متعلق فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت تحقیقات کرے، جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور منی چینجر بھی شامل ہیں۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تشویشناک صورت حال ہے کہ نہ ہی وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خزانہ روپے کی قدر میں اس قدر کمی سے حوالے سے واقف ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کون لوگ اس سارے عمل کے پیچھے ملوث ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر روپے کی قدر میں ایک مافیا کی جانب سے کمی کی گئی تاکہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فروخت کرسکیں، تو اس حوالے سے تحقیقات ضروری ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے کہ کچھ کرنسی ڈیلرز نے بڑی تعداد میں ڈالر خریدے اور جمع کیے تاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 765684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش