QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

9 Dec 2018 12:17

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپر دیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا امکان ہے۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج اتوار سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے منگل تک پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ، ہزارہ، قبائلی اضلاع اورکزئی، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سکھر، کراچی اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپر دیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 765704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765704/خیبر-پختونخوا-اور-قبائلی-اضلاع-میں-آج-سے-منگل-تک-بارش-پہاڑوں-پر-برف-باری-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org