QR CodeQR Code

ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر کوئی کام نہیں کیا، شیریں مزاری

9 Dec 2018 12:27

پاکستان ہاؤس کے زیراہتمام اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ مشرقی تیمور کا مسئلہ حل کر سکتی ہے تو کشمیر کا مسئلہ کیوں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر کوئی کام نہیں کیا، اگر اقوام متحدہ مشرقی تیمور کا مسئلہ حل کر سکتی ہے تو کشمیر کا مسئلہ کیوں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کے زیراہتمام اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری قوم تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے متحد ہیں۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود نے کہا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے باعث اسلامی ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کر لینے چاہیں۔ تقریب سے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد ربانی، مارجن لوکاس، اویس کنڈی، عبداللہ گیلانی اور غلام محمد صفی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 765708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765708/ماضی-کی-حکومتوں-نے-مسئلہ-کشمیر-پر-کوئی-کام-نہیں-کیا-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org