QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

9 Dec 2018 13:18

شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 5 گھر بھی مسمار کر دیے ہیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں نام نہاد تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 5 گھر بھی مسمار کر دیے ہیں۔

دوسری جانب نام نہاد سرچ آپریشن میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس کے بعد حکام کی جانب سے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ خواتین اور بچوں سمیت 48 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جب کہ احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن، آنسوگیس، شیلنگ اور لاٹھی چارج  کا بھی بے دریغ استعمال کیا تھا جس کے باعث 196 کشمیری زخمی ہوئے جن میں بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 765728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765728/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فوج-کے-ہاتھوں-مزید-3-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org