0
Sunday 9 Dec 2018 18:38

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں نئے پورشن بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں نئے پورشن بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اب سے نئے پورشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی نے کہا کہ شہر میں پہلے سے تعمیر شدہ پورشن والے پریشان نہ ہوں لیکن اب اگر کسی نے نئے پورشن بنائے تو سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹھیکیدار مافیا کو کوئی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف غیر قانونی اسکولز کو ابھی نوٹس بھیجے ہیں اور جن اسکولز کو نوٹس بھیجے وہ تمام تنگ گلیوں میں شامل ہیں۔

افتخار قائم خانی نے کہا کہ ان تمام اسکولز کو اب 60 گز کی سڑک پر منتقل ہونا ہوگا کیونکہ 60 گز سے 399 گز کے پلاٹ پر پلان بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 399 گز پر گراؤنڈ پلس ون کی منظوری ملتی ہے، جس کے بعد کمپلیشن پلان لینا ہوگا پھر دوسرے فلور کی اجازت ملے گی لیکن 400 گز اور اس سے بڑے پلاٹ پر دوسرے فلور کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 765766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش