QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس نے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیئے

9 Dec 2018 19:10

ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک برانچ پشاور میں تیار کئے جارہے ہیں، کیو آر کوڈ لائسنس کے اجراء کے بعد ٹریفک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہو جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے جعلی لائسنس کی روک تھام کیلئے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری و جرائم کی روک تھام کیلئے نیا فارمولا متعارف کرا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے کیو آر کوڈ والا ڈرائیونگ لائسنس تیار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک برانچ پشاور میں تیار کئے جارہے ہیں، کیو آر کوڈ لائسنس کے اجراء کے بعد ٹریفک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 765775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765775/خیبر-پختونخوا-پولیس-نے-کیو-آر-کوڈ-لائسنس-متعارف-کرا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org