0
Sunday 9 Dec 2018 19:17

کوئٹہ، پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور گرفتار

کوئٹہ، پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس اسکواڈ پر 3 نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں 3 حملہ آوروں نے پولیس اسکواڈ پر فائر کھول دیا جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں کی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں، جس کے بعد وہ فرار نہ ہو سکے۔ پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں متعلقہ وارڈ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ملزمان کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 765776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش