QR CodeQR Code

پاراچنار میں اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر واک کا اہتمام

9 Dec 2018 19:22

اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار محمد عمیر نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور عوام کے تعاون سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں، عوام بلا جھجک مسائل کے حل کیلئے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی انتظامیہ اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے بھی حصہ لیا۔ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر واک کے شرکاء گورنر کاٹیج پاراچنار سے روانہ ہوئے اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے، واک کے شرکاء نے بینرز اور مختلف قسم کے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر بدعنوانی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار محمد عمیر نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عوام کے تعاون سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ محمد عمیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں، عوام بلا جھجک مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 765778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765778/پاراچنار-میں-اینٹی-کرپشن-ڈے-کے-موقع-پر-واک-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org