0
Sunday 9 Dec 2018 23:55

نیب نے آصف زرداری کیخلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا

نیب نے آصف زرداری کیخلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے، جبکہ آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ جلد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ نیب تفتیشی ذرائع کے مطابق 2014ء میں آصف زرداری نے کلفٹن بلاک 5 میں پلاٹ نمبر 103 سروے نمبر 15 کے مالکان سے زبردستی خریدا۔ اس وقت پلاٹ کی مالیت 80 کروڑ روپے تھی۔ 40 کروڑ روپے میں سودا کرکے 20 کروڑ روپے ادا کیے، جبکہ پلاٹ انور مجید کے نام منتقل کرایا گیا۔ دوسری جانب انہی افراد کو دباﺅ میں لا کر نہر خیام پلاٹ جی سی ون ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدنے پر مجبور کیا۔ خریداری کی رقم اومنی گروپ کی تین کمپنیوں کو منتقل کی گئی۔ رقم اومنی گروپ کی کمپنی عمر ایسوسی ایٹ، اے ون انٹرنیشنل اور اقبال میٹلز کو منتقل ہوئی۔ کچھ عرصہ بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے اس پلاٹ کی لیز منسوخ کر دی۔ نیب کی جانب سے نوٹسز بھیجنے کے باوجود آصف زرداری، انور مجید اور زین ملک پیش نہیں ہوئے۔ یکم دسمبر کو متاثرہ افراد نے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہ رخ شاہنواز کے سامنے 164 کا بیان بھی قلمبند کرا دیا۔
خبر کا کوڈ : 765796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش