0
Monday 10 Dec 2018 02:46

نیب حکومتی جماعت کی ایما پر مقدمات بنا رہا ہے، فرحت اللہ بابر

نیب حکومتی جماعت کی ایما پر مقدمات بنا رہا ہے، فرحت اللہ بابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا، سیاسی اختلافات ایک جانب مگر جس احتساب سے عوام اور ملک کا فائدہ ہو، اس میں پی پی پی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، بظاہر وزیراعظم عمران خان کی نیت پر شک نہیں ہے، مگر گورننس کی قابلیت ہونے اور نیت میں بہت فرق ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ بلاشبہ آرڈیننس قانون سازی کی ایک شکل ہے، لیکن صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا یہ بات کہنا خطرناک ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت نہیں ہے تو حکومت قانون سازی کے لئے آرڈیننس کی جانب جائے گی۔ فرحت اللہ بابر نے حکومتی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے عملی طور پر ایک قدم آگے نہیں بڑھایا، محض دعووں سے گورننس نہیں ہوتی، پی ٹی آئی نے ایجنڈا تو بنا لیا، لیکن کوئی عملی پالیسیوں کی سمت واضح نہیں کی۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں پر مقدمات بنانے کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی پر دباؤ ڈالا جائے، تاکہ یہ جماعت سیاسی کارروائیاں جاری نہ رکھ سکے اور ملک میں اپنا مثبت تاثر کھو دے، فرد واحد اختیارات کا استعمال نہ کرے، نیب چیئرمین بطور تین یا زیادہ ممبران کے ایک کمیٹی کی شکل میں فیصلے کرے تو شاید احتساب شفاف ہوسکتا ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ 1973ء سے ابتک پاکستان میں کسی حکومت نے احتساب کو اتنا سنجیدگی سے نہیں لیا، جیسے لینا چاہیئے تھا، نیب انتقامی کارروائیوں کا ایک ادارہ ہے، نیب حکومتی جماعت کی ایما پر مقدمات بنا رہا ہے، پی پی پی نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ سرکار سے تنخوا لینے والے ہر انسان کا یکساں احتساب ہونا چاہیئے، سیاسی اختلافات ایک جانب، مگر جس احتساب سے عوام اور ملک کا فائدہ ہو، اس میں پی پی پی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 765798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش