QR CodeQR Code

بھارت منصوبہ بند طریقوں سے کشمیر میں قتل و غارتگری کررہا ہے، محمد مصدق

10 Dec 2018 16:19

پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین نے کہا ہیکہ ایک طرف ساری دنیا حقوقِ انسانی کا دن منانے میں مگن ہے اور دوسری جانب بھارتی فورسز یہاں کشمیریوں کی نسل کُشی کرنے میں مسلسل محو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین محمد مصدق عادل نے شہید عسکری پسندوں کو خراج عقیدت اور رہائشی مکانوں کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بھارت حکومت کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے کہ اہل کشمیر کو قابض فورسز کے ہاتھوں نسل کُشی کا منظر آئے روز دیکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ساری دنیا حقوقِ انسانی کا دن منانے میں مگن ہے اور دوسری جانب بھارتی فورسز یہاں کشمیریوں کی نسل کُشی کرنے میں مسلسل محو ہے۔

پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارت منصوبہ بند طریقوں سے کشمیر میں قتل و غارتگری کررہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اقوام عالم خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ظلم و بربریت اور قتل و غارتگری جیسے طرز عمل سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 765835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765835/بھارت-منصوبہ-بند-طریقوں-سے-کشمیر-میں-قتل-غارتگری-کررہا-ہے-محمد-مصدق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org