QR CodeQR Code

شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار

10 Dec 2018 12:11

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انہیں آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف کو موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں بذریعہ روڈ اسلام آباد منتقل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 765839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765839/شہباز-شریف-کی-سرکاری-رہائش-گاہ-سب-جیل-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org