0
Monday 10 Dec 2018 12:17

چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، افتتاح سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس آصف سعید کھوسه اور جسٹس گلزار احمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور سینئر وکلاء بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شرکاء سے خطاب کیا اور کوئٹہ رجسٹری کے منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، خدا سے دعا ہے کہ یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پہلے روز دس کیسز کی سماعت بھی ہو گی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ عمارت انصاف کا مرکز بنے گی، عوام کو بہتر انصاف میسر آ سکے گا، ججز کسی مفاد کے بغیر قوم کو انصاف فراہم کریں، انصاف کسی بھی قوم کے لئے بہت ضروری ہے، انصاف کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 765842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش