QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

10 Dec 2018 12:25

پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان لیویز پولیس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکار تعینات ہونگے، 2018ء میں پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے 30 اضلاع میں تین روزہ جبکہ کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں 5 روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوران 10 ہزار 356 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ اس سلسلے میں 8829 موبائل ٹیمیں، 951 فکسڈ سائٹ اور 576 ٹرانزٹ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان لیویز پولیس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکار تعینات ہونگے، 2018ء میں پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے تین بلوچستان کے علاقے دکی سے رپورٹ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 765848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765848/کوئٹہ-سمیت-30-اضلاع-میں-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-ج-سے-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org