0
Monday 10 Dec 2018 12:28
ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دیے جائیں گے

دس منٹ میں سو روزہ کارکردگی ثابت کریں، وزیراعظم کی کابینہ سے باز پرس

دس منٹ میں سو روزہ کارکردگی ثابت کریں، وزیراعظم کی کابینہ سے باز پرس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، جس میں وزرا کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر وزرا کے قلم دان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کو وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دیئے جائیں گے، بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹس 27 نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں، وفاقی کابینہ کے ارکان کو سو روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزرا اور مشیروں کے مستقبل کے لیے بھی اہم ہے، حکومت کے پہلے سو روز میں کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان کی تبدیلی متوقع ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بیان بازی پر وزرا سے باز پُرس کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 765850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش