0
Monday 10 Dec 2018 13:17

پنجاب اسمبلی میں کشمیر، فلسطین اور یمن میں قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں کشمیر، فلسطین اور یمن میں قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پیش
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی کشمیر، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے، بھارت اور اسرائیل کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں, مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں گذشتہ کچھ عرصہ سے اتحادی افواج بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر رہی ہیں، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں موجودہ تمام اسلامی ممالک کے سفیروں کو مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ ایوان مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان یمن مسئلے پر فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے اور یمن میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 765865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش