QR CodeQR Code

سوات میں برفباری شروع، موسم انتہائی سرد

10 Dec 2018 13:18

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، گیس معطلی کیوجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سا منا ہے اور لوگ گھریلوں ضروریات کیلئے ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برف باری شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ سوات میں سوئی گیس کی فراہمی تعطل کار شکار ہے جس سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے، گیس معطلی کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سا منا ہے اور لوگ گھریلوں ضروریات کیلئے ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 765872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765872/سوات-میں-برفباری-شروع-موسم-انتہائی-سرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org